انا للہ وانا الیہ را جعون

آہ! شیخ الحدیث حضرت مفتی حسیب الرحمن ڈابر انتقال فرماگئے۔۔۔۔
 سیمانچل کے محدثِ جلیل عالمِ ربانی استاذالعلماء حیدرآباد شہر کامعروف ومقبول عظیم دینی ادارہ دارالعلوم حیدرآباد کےشیخ الحدیث۔جامعہ رحمانی مونگیر کے سابق ناظمِ تعلیمات تقریروتدریس میں مقبول ومحبوب بحرالعلوم والمعارف حضرت مفتی حسیب الرحمن صاحب کشن گنج شہر کے رحمانی کالونی اتر پالی میں واقع اپنا رہائشی مکان میں مسلسل علالت سے جانبرنہ ہوسکے بالآخر 23۔12۔2018 بروزاتوار کی شب 1۔بج کر 10 منٹ پر اس دارِ فانی سے دارِ بقاکی طرف کوچ کر گئے ۔اور علاقہ سیمانچل  بالخصوص اور پوراہندوستان بالعموم ایک متبحر عالمِ دین محدثِ کبیر سے محروم ہوگیا۔بلاشبہ حضرت کی وفاتِ باحسرت مدارسِ اسلامیہ بلکہ ملتِ اسلامیہ ہند کے حق میں بڑانقصان وخسارے کی باعث ہے ۔اللہ تعالی حضرتؒ کو ان کی بیش بہاخدماتِ حدیث کا جزاوبدلہ امتِ اسلامیۂ ہند کی طرف سے تادمِ قیامت جاری رکھے اور اُن کی خدمات کے طفیل اُن کا بال بال مغفرت فرماکرآخرت میں بلندئ درجات عطاکرے آمین یارب العٰلمین۔۔۔
انشاء اللہ آج بروزپیر ٹھیک دو بجے دن حضرت مفتی صاحبؒ کاآبائی گاؤں ڈابر میں نمازِجنازہ وتدفین عمل میں آئے گی۔۔۔۔۔۔۔
     
    محمداظہار قاسمی
خادم دارالعلوم کشن گنج

Comments

Popular posts from this blog

ہاں میں بدرالدین اجمل ہوں

امیر جماعت مولانا سعد صاحب کے ساتھ کون؟