ذکر اللہ کی برکات

ذکراللّٰہ کے برکات و نکات
----------------------------------------  ہر اچھے کام کر نے سے پہلے بسم اللّٰہ پڑھنا چاہیے لیکن ہم لوگ یہ بھی نہیں کر پاتے ہیں جب کہ بہت چھوٹا سا عمل ہے سنت مبارکہ ہے
                                        مفسرین نے باِسم کا ایک معنیٰ برکت کا لکھا ہے تبارك اسم ربك کہ تیرے رب کا نام برکتوں والا ہے -
تو بسم اللّٰہ کر کے جو کام ہم شروع کریں گے اسمیں بکتیں ہونگی حدیث شریف میں تو یہاں تک آ یا ہے کے جسم سے کپڑے بھی اتارنا ہو تو بسم اللّٰہ پڑھ کر اتاریں جسم کو شیطان کی نظروں سے اوجھل کر دیا جاتا ہے 
      یہاں علماء کرام نے نکتہ لکھا ہیکہ دنیا میں جو بندہ بسم اللہ پڑھتا ہے اسکے جسم کو شیطان سے محفوظ کر دیا جاتا ہے تو جو اسکا عادی ہوگا انشاءالله آخرت میں بھی اسکے جسم کو جہنم کے داروغہ سے اوجھل کر دیا جائیگا
علماء نے بسم اللہ سے ایک نکتہ یہ بھی نکالا ھیکہ بسم اللہ میں ١۹حروف ہیں اور جہنم کے داروغہ بھی ١۹ہی ہیں اسلئے جو شخص دنیا میں بکثرت بسم اللہ پڑھنے کا عادی ہوگا آخرت میں ہرحرف اسکے لئے ہر داروغہ کے درمیان آڑ بن جائینگے
اور یہ بھی کے بسم اللہ میں چار لفظ ہیں ایک باِسم دوسرا اللّٰہ تیسرا رحمٰن چوتھا رحیم انسان سے گناہ بھی چار طرح کے صادر ہوتے ہیں ظاہری باطنی دن میں اور رات میں جو بسم اللہ کو کثرت سے پڑھتے ہیں انکے چاروں طرح کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں
اسیطرح ھم لوگ الحمدللله بہت کمی سے کہتے ہیں الحمد لللہ کہنے سے انسان اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا بن جاتاہے چنانچہ علماء نے لکھا ہیکہ الحمد لللہ کے آٹھ حروف ہیں اور جنت کے دروازے بھی آٹھ ہیں یعنی الحمد لللہ کا ہر حرف جنت کے دروازےکی کنجی بن جائیگا اور یہ بھی مزے کی بات ہے کہ جہنم کے سات دروازے اور جنت کے آٹھ دروازے ہیں اس سے بھی معلوم ہوتا ہیکہ اللہ جنت میں زیادہ بندوں کو بھیجنا چاہتا ہے

اسیطرح لاالٰه الاالله کی بھی کثرت سے ورد رکھنا چاہیے بہت سی حدیثوں میں لاالٰہ الااللہ کے ذکر کا حکم آیا ہے لا الٰہ الا اللٰہ کے بھی بارہ حروف بنتے ہیں اسکا مطلب بھی یہ ہے کہ جو بکثرت لا الٰہ الا اللہ کا ذکر کریگا اللہ اسکے بارہ مہینوں کے گناہ معاف کردینگے. اور محمدرسول الله کے بھی بارہ حروف ہیں اسطرح لاالٰہ الا اللہ اور محمدرسول اللٰہ کے چوبیس حروف ہو ئے جو شخص پورے کلمہ کا ورد رکھے گا اللٰہ تعالٰی اسکے چوبیس گھنٹے کے گناہوں کو معاف کریں گے

ماخوذ از بیان
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہ
راقم الحروف
پرویز اختر قاسمی پورنوی

Comments

Popular posts from this blog

ہاں میں بدرالدین اجمل ہوں

امیر جماعت مولانا سعد صاحب کے ساتھ کون؟