حضرت مولانا سلمان ندوی صاحب کی عظیم خدمات

*حضرت مولانا سید سلمان الحسینی الندوی کی عظیم خدمات پر طائرانہ نظر*

یوں تو حضرت مولانا نے اپنی زندگی میں بڑے بڑے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں جن کا شمار ناممکن ہے، مشتے از خروارے چند پیش ہیں.

 *(1) سعودی عرب کے خلاف محاذ کھولا اور پورے ہندوستان میں سعودی عرب کے مظالم کے خلاف لوگوں کو بیدار کیا اور سعودی حکومت کی عیاشی کے تعلق سے ہندوستانی عوام کو متنبہ کیا.*
حضرت مولانا عربی اخبارات اور عربی نیوز چینلز ہی دیکھتے ہیں اس لیے ہندوستانی مسلمانوں پر مظالم اور ہندوستانی حکومت کے تعلق سے کوئی خبر ان تک نہیں پہنچ سکی، اس لیے سانحہ دادری، حافظ جنید شہید، دہلی میں معصوم بچے کے قتل اور اس قسم کے سینکڑوں واقعات پر ان کا کوئی بیان نہیں آسکا.

 *(2) داعش کے سرابراہ ابوبکر البغدادی کو ہندوستانی مسلمانوں کی ترجمانی کرتے ہوے امیر المؤمنین فضیلۃ الشیخ القائد الاسلامی جیسے القابات سے خط اور اسے "ایمان راسخ، صحیح سنی عقائد اور خالص اسلامی منہج کا حامل" قرار دیتے ہوے داعش کے صلاح وفلاح کے تمناؤں کا اظہار فرمایا.*

 *(3) حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے نام کھلا خط اور انھیں مفاد پرست قرار دیتے ہوے دیوبند میں ریفرنڈم کرانے کی کھلی دعوت.*

 *(4) شری شری روی شنکر سے چند ملاقاتوں کے بعد بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر سمجھوتہ اور اس سمجھوتہ کے لیے فقہ حنبلی کی ایک عبارت سے مجتہدانہ شان کے ساتھ استدلال*
اس استدلال کے بعد ان کی فقیہانہ شان سامنے آئی.

 *(5) مسلم پرسنل لاء بورڈ کی شدید مخالفت اور پھر حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی، مولانا سید ارشد مدنی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی وغیرہم کی قیادت والی پانچ رکنی ٹیم کی رپورٹ کے بعد بورڈ سے نکالے جانے پر پرسنل لاء کے متوازی ایک بورڈ کا قیام (بعد میں اس کا رخ موڑ دیا گیا تھا)*

 *(6) حضرت امیر معاویہ کی شان میں گستاخی کرتے ہوے انھیں باغی ثابت کیا، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کو اتفاقی خلافت قرار دیا.*
زیر الفاظ حضرت علی کو خلیفہ بلا فصل اور حضرات شیخین کو غاصب خلافت ثابت کیا.

 *(7) نادر تحقیقات پر مشتمل "لفظ صحابہ کی تحقیق" نامی  کتاب لکھی جس میں صحابی کی نایاب تحقیق فرمائی، حضرت نے اپنی اس تحقیق میں ابن حجر عسقلانی، ابن رجب حنبلی اور تمام تمام جمہور کو پیچھے چھوڑ کر خالد ابن الولید، حضرت امیر معاویہ اور ان تما صحابہ کو صحابیت کی فہرست سے خارج کردیا جو فتح مکہ کے بعد ایمان لائے تھے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کم از کم دو چار سال کا عرصہ نہیں گزار سکے تھے.*

 *(8) تفسیر قرآن کے میدان میں عظیم خدمات، جس میں قرآن کے موجودہ ترتیب سوَر کے برخلاف ترتیب نزولی کی پیش کش کی اور پاروں کی موجودہ ترتیب کو سرے سے غلط قرار دیتے ہوے جمہور علماء کے علم کی قلعی کھولی کہ حضرت سے بڑا محقق تو اب تک پیدا ہی نہیں ہوا تھا، نہ جانے کس انجان شخص نے پاروں کی جہالت بھری تقسیم کی اور سب لوگ اندھا دھند قبول کرلیے*
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے خط لکھ کر اس جانب توجہ بھی دلائی کہ یہ فتنہ وانتشار کے سوا کچھ نہیں ہے

 *(9) انتہائی عرق ریزی سے علمی نکات سے بھرپور "کلیم پھلتی" نامی کتاب داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب کے خلاف  لکھ کر عظیم کارنامہ انجام دیا جس میں یہ ثابت فرمایا کہ حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی نے مولانا کلیم صدیقی صاحب کو خلافت دے کر سلب کر لی تھی* (یا شاید انھوں نے سلب نہ کیا ہو تو حضرت مولانا سلمان صاحب کو بھی تو وراثتا خلافت سلب کرنے کا حق ہے، آخر مولانا علی میاں کے نواسے ہیں؛ وہ الگ مسئلہ ہے کہ نواسہ بھی جعلی ہیں، مطلب حقیقی نہیں ہیں) *حضرت نے اپنی علمی تدقیقات میں ثابت فرمایا کہ ان کے ہاتھ پر کوئی اسلام قبول نہیں کرتا بس امت کو بیوقوف بنا کر پیسے لوٹ رہے ہیں.*

 *(10) حالیہ عظیم کارنامہ یہ رہا کہ جماعت تبلیغ کو کو عالمی اور دیوبند کو ایک حلقہ کا مرجع بتا کر جماعت تبلیغ میں پیدا ہونے والے فتن کو شہہ دی، پھر دارالعلوم ندوۃ العلماء اور دارالعلوم دیوبند کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی، اس سے آگے بڑھ کر، دارالعلوم دیوبند اور وقف دیوبند کے درمیان اس جنگ کو چھیڑنے کی کوشش کی جسے حضرت مولانا اسعد مدنی وحضرت مولانا سالم صاحب قاسمی رحمہما اللہ نے دفن کردیا تھا، حضرت مولانا سلمان صاحب نے اصلی اور نقلی قاسمی کی شاندار اور نایاب تحقیق وتنقیح بھی فرمائی، تحقیق میں موجودہ دارالعلوم دیوبند والے نقلی قاسمی اور سعودی کے تلوے چاٹنے والے قرار پائے.*
وہ الگ بات ہے کہ اسی نقلی دارالعلوم کے رکن شوری مولانا محمد رابع حسنی ندوی ہیں اور اسی سعودی کے رابطہ عالمی اسلامی کے رکن بھی ہیں ہر سال سعودی حکومت کی دعوت پر تشریف بھی لے جاتے ہیں، پتہ نہیں تلوہ چاٹنے والوں میں ان کا شمار ہے یا کسی دلیل سے وہ مستثنی ہیں.

 *تلكـــــــ عشــــــرة كامــــــــــلة*

@ *ابوالخیال؛ خیالستان سے*

Comments

Popular posts from this blog

ہاں میں بدرالدین اجمل ہوں

امیر جماعت مولانا سعد صاحب کے ساتھ کون؟