جب دنیا تمہارا مخالف ہو جائے

جب دنیا تمہاری مخالفت کرنے لگے، اور بات ذاتیات پر آ جائے، تو سمجھ لو تم کامیاب ہو رہے ہو۔
اور حاسدین تم سے ڈر رہے ہیں۔ وہ خود کے بارے میں اِن سیکیور ہیں۔
ایسے میں استقامت اختیار کرو۔۔۔ عاجزی اختیار کرو۔۔۔ اپنے پیروں پر جمے رہو۔۔۔ یہ فتح صرف دنیاوی نہیں ہونی چاہئے بلکہ مزہ تو تب ہے کہ اخلاقی لحاظ سے بھی تم سب کو باور کروا دو کہ تم ایک عِبادُالرحمٰن ہو۔۔ تم ہی کامیاب ہو گے۔
زمانے کی مخالفت تیری کامیابی کی دلیل ہے۔۔۔ یہ ہی مخالفت تجھے دوست اور دشمن کا فرق بتاتی ہے۔۔۔ کم ظرف کم ظرف ہی رہے گا لیکن یہ تیرا ظرف ہے کہ تو اس پر مہربانی کرے اور کیونکہ تیرا مقابلہ تیری اپنی ذات سے ہے۔۔ اور یہ کم ظرف حسد میں ایسے ہی اپنا بچپنا دکھا کر خود کو رسوا کر رہا ہے۔۔۔ معاف کرنا، درگزر کرنا اور اللہ کی رحمت پر نظر رکھنا ہی کامیابی کا ضامن ہے۔۔۔ اللہ کسی انکمپیٹنٹ یا نااہل کو کبھی کامیابی نہیں دیتا۔۔۔ اللہ کی رحمت ہی کسی کو اہل بناتی ہے تاکہ وہ نوازا جائے۔۔ سو جو تجھ سے حسد رکھے اور تجھے نااہل کہے وہ تو تیری اہلیت کا خود ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔ سو تو اس سے نفرت نہ کر بلکہ اس کا خیر خواہ بن، کیونکہ وہ اپنی بری نیت سے کئے عمل سے تیری عزت بڑھوا رہا ہے۔۔
ایک اہم بات یاد رکھنے کی ہے۔۔۔ دنیا کی مخالفت دو وجہ سے ہوتی ہے۔۔۔ ایک حسد کی وجہ سے دوسری تمھاری غلطیوں کی وجہ سے۔۔۔ ایک اللہ والے کا قول ہے۔۔۔ 'جو سختی تمھیں اللہ کے قریب کر دے وہ آزمائیش ہے اور جو تمھیں اللہ سے دور کر دے وہ سزا۔۔۔'
جن پر اللہ کی رحمت ہو اور انہیں کندن بنانے کے لئے حالات کی سختی میں ڈالا گیا ہو، وہ ہر سختی کے بعد مزید پختہ ہو کر نکلتے ہیں ۔۔۔ ان کامیاب لوگوں کے متعلق بزرگ فرماتے ہیں۔۔۔ 'جب خدا چاہتا ہے کہ بندے سے دوستی کرے تو اس کی زبان پر اپنا ذکر اور دل پر اپنی فکر کے دروازے کھول دیتا ہے۔۔'
سو دوستو ۔۔۔ یاد رکھو اللہ کو راضی کرنا ہے تو عاجزی اختیار کرو۔ تم جتنے عاجز ہو گے اتنے اللہ کے قریب ہو گے۔۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ جس پیڑ پر جتنا زیادہ پھل لگا ہوتا ہے وہ اتنا ہی زمیں کے قریب ہوتا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ 'سجدے میں انسان اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔۔'
ہمیشہ خلقت کی بہتری چاہو۔۔ اللہ تمہارے دشمنوں کو تمھارا مطیع کر دے گا۔۔۔ نیکی ایسے کرو جیسے بارش جگہ نہیں دیکھتی بلکہ ہر جگہ کو سیراب کر دیتی ہے۔۔ یاد رکھو تمھارے عمل سے ثابت ہونا چاہئے کہ تم ربِ رحمان کے ماننے والے ہو۔
اس میسیج کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں اور لائک

Comments

Popular posts from this blog

ہاں میں بدرالدین اجمل ہوں

امیر جماعت مولانا سعد صاحب کے ساتھ کون؟