میرا جنازہ میرا بیٹا پڑھائے
#سید__عطاءاللہ__شاہ__بخاری
بخاریؒ کا جنازہ بخاری کا بیٹا پڑھائے گا.
امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ صاحب بخاریؒ کا جب آخری وقت قریب تھا تو فرمایا مجھے اٹھا کر بٹھاؤ. سہارا دے کر بٹھایا گیا تو آپ نے فرمایا :
میں نے ساری وصیتیں تو کر دی ہیں لیکن ایک معذرت کرتا ہوں وہ جب آئیں تو ان سے بھی معذرت کرنا. میرے جنازے پر
احمد علی لاہوریؒ جیسا ولی اللہ ہو گا
مولانا حماداللہ ہالیجویؒ جیسا بزرگ ہو گا
حدیث کا حافظ عبداللہ درخواستیؒ ہو گا
مرد مجاہد مفتی محمودؒ ہو گاپی
لیکن میرا جنازہ میرا بیٹا ابوذر شاہ بخاریؒ پڑھائے گا ۔
وہ بیٹا جو تہجد میں دس پارے قرآن کے پڑھتا تھا ۔
ملتان کے پرانے بزرگ فرماتے ہیں کہ جب بخاریؒ کا جنازہ اٹھا تو 4 لاکھ افراد نے شرکت کی انسان تو انسان لگتا تھا کہ پرندے ، درخت اور جانور بھی روپڑے ہیں ۔
اللہ بخاریؒ کی قبر پر رحمتیں نازل فرمائے !
Comments
Post a Comment