نصیحت

💕ایک باپ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی 
1- _بیٹے اپنی بیوی کو راز نہ بتانا_
2- _پولیس والے سے یاری نہ لانا_
3- _گھر کے اندر بیری کا درخت نہ لگانا_.

کچھ دن بعد باپ مر گیا بیٹے نے سوچا باتوں کو آزماؤں

بیٹے نے پولیس والے سے یاری لگالی اور اس پہ جان دینے لگا۔
گھر کے اندر بیری کادرخت لگا لیا۔
اور شادی کر کے بیوی لے آیا اور بیوی کو کہا میرے راز کو راز ہی رکھنا۔

2/4سال کے بعد بیٹے نے آزمانا چاہا اس نے ایک بکرے کا سر لیا جو خون سے پورے کا پورا خون سے نچڑ رہا تھا اس نے اوپر سفید کپڑا جو خون سے آلودہ تھا اچھے طریقے سے لپیٹ کے گھر لا کر خوف زدہ انداز میں گھر کے صحن کو کھود کر دبا دیا بیوی دیکھ رہی تھی اس نے پوچھا جانو یہ کیا ہے بندے نے کہا یہ نہیں بتانا آخر بیوی نے اپنے پیارے پیارے انداز میں پوچھا کہ میں آپکی جان ہوں بتائیں نہ 
بندے نے جواب دیا میں ایک بندہ قتل کر کے اس کا سر کاٹ کے لایا ہوں اور یہ دبایا ہے کسی کو بتانا نہیں 

بیوی نے شام کو ہی اپنی بہن کو کال لگا دی کہ میرا میاں تو قاتل ہے قتل کر کے سر گھر میں دبایا ہے پرکسی کو بتانا نہیں ۔
بہن نے اگلے دن محلے کی عورت کو یہ سب بتایا اور اس عورت نے آگے مزید عورتوں کو آخر کار بات SHO کی بیوی تک پہنچی اور اس نے اپنے میاں SHOکو بتا دیا۔

اگلے دن SHOنے بھاری نفری کے ساتھ اس کے گھر چھاپہ مارا اور اصل میں یہ وہی SHOتھا جو اس بندے کا دوست تھا اس SHO نے آتے ہی دو چار بیلٹ مارے اور سختی سے کھینچا اتنے میں اس کی پگڑی گھر میں لگائے بیری کے درخت سے اٹکی اور SHOکے پیروں میں گر گئی SHO نے پاؤں سے زور سے ٹھوکر مار کر پگڑی کو گندی نالی میں پھینک دیا اور اس آدمی کو زور سے دھکا مار کر گاڑی میں پھینکا اس آدمی نے کہا تم میرے یار ہو خیال سے جواب آیا پولیس والا کسی کا یار نہیں 

کچھ دن بعد عدالت نے اسے سزائے موت سنا دی اور آخری خواہش پوچھی تو اس نے کہا کہ میرے ساتھ میرے گھر کے صحن میں دبے قتل پہ چلو اور اسے باہر نکالو 
جب باہر نکال کر کپڑا اتارا تو اندر سے بکرے کا سر باہر نکلا پاس کھڑے جج نے ماجرا پوچھا تو جواب دیا کہ میرے باپ نے نصیحت دی تھی کہ
1- _بیٹے اپنی بیوی کو راز نہ بتانا_
2- _پولیس والے سے یاری نہ لانا_
3- _گھر کے اندر بیری کا درخت نہ لگانا_.
تومیں نے  آزما کے دیکھا تو یہ نتیجہ ملا اور میں ہوش ہواش میں اپنی بہت زیادہ پیارا کرنے والی بیوی کو طلاق دیتا ہوں اور پولیس والے سے دوستی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بیری کے درخت کو آگ لگاتا ہوں جس نے میری پگڑی رولی

سب سے اہم بات یہاں یہ ہے کہ عورت گھر والے کی رازدار ہوتی ہے ماں باپ بہن بھائی وقت کے ساتھ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر جوائی کو نیچا ثابت کرتے کرتے وہ کچھ کرتے جو ان کی بیٹی کو اجاڑ دیتے ہیں اس لئے عورت کو چاہیے اگر مرد کو اپنے ہاتھ میں رکھنا ہے تو اپنے گھر کی یا گھر والوں کی باتیں بہنوں اور ماؤں کے کانوں میں پھونکنے کی بجائے خود میں رکھ کر ساتھ دیں 
اللہ پاک سب کی عزتوں کی حفاظت فرمائے
 آمین 

.          💞پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں💞

Comments

Popular posts from this blog

ہاں میں بدرالدین اجمل ہوں

امیر جماعت مولانا سعد صاحب کے ساتھ کون؟